Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پی نے انتخابات مؤخر کرانے کی تیاری کرلی

انتخابات کو 2 سے 3 ماہ تک مؤخر کرنا ہو گا، ضیاء اللہ بنگش
شائع 15 نومبر 2023 04:28pm

پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) نے عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

ترجمان پی ٹی آئی پی ضیاء اللہ بنگش نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز خٹک کی ہدایت پر قانونی ٹیم پیٹیشن پر کام کر رہی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن ایسے موسم میں ہو جس میں تمام اضلاع کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد ایسے موسم میں ہو رہا ہے جس میں خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی پڑتی ہے، ایسے میں بہت سے ووٹرز کے لیے مشکل ہو جائے گا۔

جب ضیاء اللہ بنگش سے سوال کیا گیا کہ انتخابات کو کتنے عرصے تک کے لیے مؤخر کرنے کی آپ رائے دیں گے ترجمان پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 ماہ تک مؤخر کرنا ہو گا تاکہ بالائی علاقوں میں تمام راستے کھل جائیں۔

مزید پڑھیں

پالیسی سے اختلاف پر پی ٹی آئی چھوڑی، عمران خان کو بدنام نہیں کروں گا، پرویزخٹک

جام کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

الیکشن کمیشن قبل ازانتخابات دھاندلی کامنصوبہ بنا رہا ہے، تحریک انصاف کا دعویٰ

اسی سلسلے میں آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس قانونی ٹیم پیٹیشن سے متعلق رہنماوں کو آگا کرے گی۔

Pervez Khattak

PTIP

pakistan tehreek e insaf parliamentarians

zia ullah khan bangash

Election 2024