دلہن کی مہمانوں سے شادی میں شرکت کی انوکھی شرط
جب بھی کسی شادی کا دعوت نامہ آتا ہے تو سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقریب میں کچھ مختلف اور منفرد نظر آئیں اور جب دلہن ہی انوکھی شرط رکھ دے تو اور بھی مشکل ہو جاتی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق سعودیہ عرب میں آج کل سوشل میڈیا پرایک ویڈیوبہت ذیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن نے شادی میں شرکت کے لئے آنے والی مہمان خواتین سے انوکھی شرط رکھ دی۔
مزمز ویب کے مطابق دلہن نے مہمان خواتین کے نام پیغام میں درخواست کی کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میری شادی کے موقع پر کوئی بھی سفید جوڑا زیب تن نہ کرے۔‘
دلہن کے مطابق ’سفید جوڑا صرف میرا ہوگا۔ میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور خاتون سفید رنگ کے عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔‘
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے آنے کے بعد بہت سے صارفین نے اس پرتنقیدی تبصرے کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
بلوچستان: قرض میں ڈوبے سیلاب متاثرین رقم لیکر بیٹیوں کی شادیاں کرنے لگے
شادی کے روز کورونا میں مبتلا ہونے والی دلہن کی انوکھی شادی
دُلہن کی ایسی فرمائش کہ سنتے ہی دولہا کا شادی سے انکار
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد نہیں اگر وہ پُراعتماد ہوتیں تو ایسی درخواست کبھی نہ کرتیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’دلہن کی درخواست اپنی جگہ درست ہے یہ اس کا حق ہے کہ وہ شادی کے موقع پر شادی کےگھر میں موجود تمام خواتین سے منفرد نظر آئے۔‘
Comments are closed on this story.