سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 1988 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2000 روپے اور 1714 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، روالپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہوگئی۔
سونا
Gold prices
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.