Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاور مانیکا کو اوکاڑہ جیل سے رہا کردیا گیا

عدالت نے خاور مانیکا کی رہائی کی روبکار جاری کردیے
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 07:08pm
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا۔ فوٹو — فائل
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا۔ فوٹو — فائل

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اوکاڑہ جیل سے رہا کردیا ہے۔

بدھ کو خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت میں ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروائے، جس کے بعد اینٹی کرپشن عدالت ساہیوال نے خاور مانیکا کی رہائی کی روبکار جاری کیے۔

لاہورہائیکورٹ نے 13 نومبرکو خاور مانیکا کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر الزام تھا کہ محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کیا، محکمہ اوقاف اس زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن اس نے کوئی نوٹیفکیشن عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا، جب کہ زمین پر مبینہ قبضے کی تاریخ بھی رپورٹ میں نہیں لکھی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ زمین 1938 میں مانیکا خاندان نے حاصل کی، عدالت خاورمانیکا کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتی ہے، اور انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتی ہے۔

imran khan

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail