Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس
شائع 15 نومبر 2023 03:43pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کشمیر روڈ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

گوجرانوالا کے تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Punjab police

rescue 1122