Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالرزاق کے منفی جملوں پر شاہد آفریدی نے تالی کیوں بجائی، وضاحت آگئی

شاہد آفریدی کے اس عمل سے سوشل میڈیا صارفین شدید برہم تھے
شائع 15 نومبر 2023 03:26pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق حالیہ ریمارکس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے پی سی بی پر تنقید کیلئے عجیب وغریب تشبیہہ دی تھی۔

تاہم اس دوران پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی موجود تھے، عبدالرزاق کے ان ریمارکس پر ان کی تالیوں نے صارفین کو بھی تعیش میں مبتلا کردیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبدالرزاق کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا دفاع کیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس واقعے کے حوالے سے ان کی شاہد آفریدی سے بات ہوئی ہے۔ ان کے مطابق شاہد آفریدی واقعی نہیں سمجھے تھے کہ کیا کہا گیا تھا ورنہ وہ وہاں اس کی مذمت کرتے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے شعیب اختر کے ذریعے دی گئی اس وضاحت سے ظاہر ہوتا ہے کہ آفریدی کو اس وقت رزاق کے تبصرے کی نوعیت کا اندازہ نہیں تھا۔

عبدالرزاق کے اس متنازع بیان سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

شدید تنقید کے بعد عبدالرزاق نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ان ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

Shoaib Akhtar

Shahid Afridi

lifestyle

Aishwarya Rai

Abdul Razzaq

world cup 2023

X Twitter