Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک

بس تقریباً ٓ800 فٹ پہاڑ سے نیچے گری
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 04:51pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

مقبوضہ کشمیرمیں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 36افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک مسافر بس دریائے چناب کی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی اطلاعات کے مطابق یہ گاڑی پونچھ سیکٹر سے پونچھ کے بانڈی چیچیاں گاؤں جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ سڑک کے کریش بار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور بس پہاڑ سے تقریباً ٓ800 فٹ نیچے کی جانب گر کر چکنا چور ہوگئی۔

کچھ مسافروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Indian occupied Kashmir

bus accident