Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس نے انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کی شادی خطرے میں ڈال دی

انکیتا نےوکی جین پر اپنی شادی کو بھولنے کا الزام لگایا اورکہا کہ وہ چالاک ہےاوراسے استعمال کرتا ہے
شائع 15 نومبر 2023 05:54pm
تصویر : این ڈی ٹی وی(شیئر سلمان خان)
تصویر : این ڈی ٹی وی(شیئر سلمان خان)

بگ باس 17 میں موجود انڈین ٹی وی جوڑے وکی جین اور انکیتا لوکھنڈے کی شادی مشکلات کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

وکی جین نے بگ باس کے ایک ٹاسک کے دوران گھر والوں کو اپنے رہنے کے انتظامات تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے انکیتا کو ناراض کیا۔

انکیتا نے ان کے مزاق اڑانے پر تنقید کرتے ہوئے غصہ کا اظہار کیا اور وکی جین پر اپنی شادی کو بھولنے کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ وہ چالاک ہے اور اسے استعمال کرتا ہے۔

سلمان خان کے مشورے کے باوجود یہ جوڑا بحث جاری ختم نہیں کرتا اوران کے جھگڑے بریکنگ پوائنٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔

انکیتا نے جذبات اور گیم پلے کو متوازن کرنے کی اپنی جدوجہد کا انکشاف کرتے ہوئے وکی کے بگ باس میں گھر تبدیل کرنے کی خواہش پر ناخوشی کا اظہار کیا۔

بگ باس کی جانب سے پوچھے جانے پر انکیتا نے اعتراف کیا کہ ’وہ اپنی شادی میں پھنسی ہوئی محسوس کر رہی ہیں جس کی وجہ سے وکی کے ساتھ اس طرح کی بات چیت ہوئی۔‘

##مزید پڑھیں

کیا سنی لیونی ’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘میں نظر آئینگی؟

ارشد وارثی سے بگ باس کی میزبانی کیوں لی گئی، اداکار نے بتادیا

بگ باس طرز کے پاکستانی رئیلٹی شو پر بحث کیوں؟

گرما گرم بحث کے درمیان انکیتا نے نفرت اور وکی کو چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ’ وہ اسے اپنے فائدے کے لئے شو میں لائی تھیں۔’

ایک اور واقعہ میں وکی اور انکیتا بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن تناؤ مزید بڑھ جاتا ہے اور وکی یہ کہتے ہوئے چلا جاتا ہے کہ ’اسے پرواہ نہیں ہے۔‘

Bollywood

lifestyle

X Twitter

Indian artist

Bigboss17

Ankita Lokhande

Vicky Jain

Ankita and Vicky Fight