Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک میں کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2023 04:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹر بینک میں سستا ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں روپے لے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے درمیانی روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر 7 پیسے ہوکر 287 روپے 87 پیسے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 22 پیسے اضافے سے 287 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی 289 روپے 50 پیسے اور امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 286 روپے 50 پیسے ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 286 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے طے کردہ اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق 1.25 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

ڈالر

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

Open Market

USD VS PKR

dollar prices