Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، آئی ایم ایف سربراہ کا امیروں سے مزید ٹیکس لینے کا مطالبہ

پاکستانی حکام مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہے ہیں، کرسٹالینا جارجیوا
شائع 15 نومبر 2023 01:27pm
ایم ڈی آئی ایم ایف۔ فوٹو — فائل
ایم ڈی آئی ایم ایف۔ فوٹو — فائل

بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

امریکی میڈیا ہاؤس بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہے جس کے تحت منی بجٹ نہیں آئے گا۔

مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے کا کہنا تھا کہ جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی، اگر ملی تو یہ قسط ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے ساتھ دسمبر کے آغاز میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جولائی میں ملے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی پیشرفت سے مطمئن ہوگیا ہے، بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر یو اے ای سفیر کی یقین دہانی قبول کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان شرح سود میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق

71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو شرح سود میں مزید اضافہ نہ کرنے پر منا لیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو کام کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا، ٹیکس ہدف مکمل ہونے کے باعث منی بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا۔

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT