Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں ڈاکٹروں کے چکر سے ببچنا چاہتے ہیں تو یہ ایک پھل کھائیں

اورنج دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں معجزانہ ثابت ہوتا ہے
شائع 16 نومبر 2023 06:00am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سردیاں آتے ہی ہر گھر میں نزلہ زکام اور کھانسی کا زور بڑھ جاتا ہے اور ڈاکٹروں کے چکر لگنے شروع ہوجاتے ہیں، اگرآپ روزانہ دوائیاں کھانے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں اس پھل کو ضرور شامل کرلیں۔

سردیوں میں اورنج (سنترا، موسمی، کینوں) کھانا صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، سردی کے موسم میں اورنج کھانے سے نزلہ، کھانسی اور بخار سمیت کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

اورنج میں پایا جانے والا ”وٹامن سی“ اور دیگر صحت کے فوائد بھی رکھتا ہے جو کہ آپ کی ہڈیوں میں خون کی شریان، پٹھے، کارٹیلیج اور کولیجن بناتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ یہ سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے اور دمہ، رمیوٹائیڈ گٹھیا اور کینسر جیسے حالات کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔

جبکہ بہت سے گھروں میں نزلہ زکام ہونے کی صورت میں کھٹا کھانے سے روک دیا جاتا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ وٹامن سی آپ کے لئے ان متعدی بیماریوں میں ایک اہم دوا کا کام کرتا ہے۔

کم پیسوں میں آپ کو صحت مند پھل کے معجزاتی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

سردیوں کے موسم میں اورنج کھانے سے قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق اس میں موجود وٹامن سی، پوٹاشیم، کولین، وٹامن اے، فائبر، فولک ایسڈ، وٹامن بی سمیت کئی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نزلہ، کھانسی اور بخار کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے۔

دماغ کے لئے فائدہ مند

اورنج دماغ کے لیے ایک معجزاتی پھل سمجھا جا سکتا ہے۔ ڈچ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار سے آٹھ گلاس اورنج کا جوس پیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ اورنج میں پائے جانے والے فلیوونائڈز یادداشت کو بڑھاتے ہیں اور الزائمر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

آنکھوں کی بینائی بہتر کرتا ہے

عام طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کم ہونے لگتی ہے لیکن آپ کھانے پینے کی اچھی عادات سے اس کیفیت کو روک سکتے ہیں۔ اورنج کھانے سے آنکھوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اگراورنجز کو خوراک میں شامل کیا جائے تو میکولر ڈیجنریشن نامی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ میکولر ڈیجنریشن کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کم ہونے لگتی ہے اور اندھے پن کا مسئلہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

سرخ سبزیوں اور پھلوں کے پوشیدہ فوائد

صحت پر پڑنے والے پپیتے کے 7 فوائد

املوک یا جاپانی ٹماٹر کھانے کے فائدے

جلد کے لئے بہتر

وٹامن سی کی بھرپور مقدار کی وجہ سے اورنج کو جلد کے لیے بھی ایک بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہماری جلد کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔ دراصل، وٹامن سی کولیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو زخموں کو بھرنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

2007 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ وٹامن سی سے بھرپور غذا کھاتے ہیں ان کی جلد پر جھریاں کم پڑتی ہیں۔ اورنج جلد کو جوان اور چمکدار رکھنے میں فائدہ مند ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے

اورنج دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں معجزانہ ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سنترے کا جوس پینا ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں اضافہ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے اور دل کی صحت مضبوط ہوتی ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اورنج کے جوس کا طویل عرصے تک استعمال جسم میں برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔

Mental health

Heart disease

health tips

lifestyle

skincare

eye care

Citrus Fruit

Orange

Viral Infection