Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ تبو پاکستانی اداکار کی صاحبزادی نکلیں

اس انکشاف نے کئی سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا
شائع 15 نومبر 2023 11:03am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ’تبو‘ سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، اداکارہ ’تبسم ہاشمی‘ پاکستانی اداکار کی صاحبزادی نکلیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار رہ چکے ہیں۔ 1970 کی دہائی میں جمال ہاشمی نے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

جمال ہاشمی کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کے سر ہے۔

علی آفان صدیقی کی فلم ’سزا‘ نے ریلیز کے بعد ہی مقبولیت کے تمام ریکاڑد توڑے تھے، اس فلم میں جمال ہاشمی کے کردار نے سب ہی کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

”لوکی“ کا بھارتی ویرئینٹ شاہ رخ خان

دیوالی کا جشن منانے پر حنا خان کے مداح برہم

’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافی مانگ لی

جس کے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دُنیا میں تبدیل کرکے جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا، جو آگے چل کر ان کی پہچان بنا۔

جمال ہاشمی نے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی، جس کے بعد وہ پاکستان کے شہر لاہور منتقل ہوگئے۔

رضوانہ کا تعلق حیدرآباد کے مسلمان گھرانے سے تھا، وہ تعلیم و تدریس کے پیشے سے وابستہ تھیں۔

جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی کو ابتدا ہی سے دشواری کا سامنا تھا، شادی کو کامیاب رکھنے کی غرض سے انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا اور بھارت منتقل ہوگئے۔

بھارت منتقل ہونے کے بعد اس جوڑے کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی، جن میں ایک بالی ووڈ اداکارہ تبو اور اُن کی بہن فرح ناز شامل ہیں۔

آگے چل کر تبو نے بھارت فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، جس پر ان کے والد جمال ہاشمی کافی ناراض ہوئے اور اپنے اہلِ خانہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

تبسم ہاشمی نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کو جاری رکھا، 1994 میں ان کی پہلی فلم ’پہلا پہلا پیار‘ ان کی مقبولیت کی وجہ بنی۔

آگے چل کر52 سالہ اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں مختلف کردار ادا کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔

Bollywood actress

Indian Actress

lifestyle

father

Tabu

reveal