Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کیلئے بنائی پچ تبدیل کردی

پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی، برطانوی اخبار
شائع 15 نومبر 2023 10:42am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیاب کروانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل کردی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ ٹاکرے سے پہلے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے دعویٰ کیا ہے کہ کے بی سی سی آئی نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پچ کو تبدیل کردیا ہے، سیمی فائنل ایسی پچ پر ہورہا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ایک حیرت انگیز تنازع میں پھنس گیا ہے، بھارتی بورڈ نے آج ممبئی میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبک ہی پچ آئی سی سی کی اجازت کے بغیر تبدیل کی۔

آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی رضامندی ظاہر کرتے ہیں کہ اسکوائر پر موجود نمبر والی پٹیوں میں سے کون سی پچ میچ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر کھیلا جائے گا جو پہلے ہی دو بار استعمال کی جا چکی ہے جس سے ممکنہ طور پر بھارت کے عالمی معیار کے اسپنرز کو مدد ملے گی کیونکہ وہ 2011 کے بعد پہلی بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ کی پچ نمبر 7 ہونی چاہیے تھی، جو اس مقام کے چار گروپ میچوں میں سے کسی کے لیے بھی استعمال نہیں کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگل کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے 50 سے زائد عہدیداروں کے ایک گروپ کو ایک واٹس ایپ پیغام جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پہلا سیمی فائنل پچ نمبر 6 پر منتقل کردیا گیا جس پر پہلے ہی انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پہلے سے طے شدہ پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا لیکن اگلے تین میچوں میں سے کوئی بھی شیڈول کے مطابق نہیں تھا اور ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ یہ تبدیلیاں مناسب نوٹس یا پیشگی انتباہ کے بغی کی گئی ہیں۔

یہ معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ تھا کہ انہیں آئی سی سی کے سینئر ایونٹس منیجر نے وینیو پر بتایا کہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق ایٹکنسن نے سفارش کی کہ فائنل بھی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے، جسے صرف ایک بار استعمال کیا گیا ہے حالانکہ انہیں پچھلے ہفتے معلوم ہوا کہ دو بار استعمال ہونے والی پچ نمبر 6 کو منظوری مل سکتی ہے جس سے بھارتی اسپنرز دوبارہ میدان میں آسکتے ہیں۔

ICC

BCCI

mumbai

India vs new zealand

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023