Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کےعلاوہ ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں، وزارت داخلہ
شائع 15 نومبر 2023 09:54am

ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کےعلاوہ ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں، اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ڈیلر لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے، لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں، اور لائسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا، پی او ایف کےعلاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔