فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی میں گارڈ سے بدتمیزی کرنیوالی طالبہ کیخلاف انکوائری شروع
فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی میں گارڈ سے بدتمیزی کرنے والی طالبہ کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گارڈ کو بھی معطل کردیا ہے۔
جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کی گارڈ سے معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ سکیورٹی گارڈ کو گالیاں نکال رہی ہے۔ اور گارڈ سے کہتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو برا بھلا کہے اور معافی مانگے جس کے بعد گارڈ زمین پر بیٹھ کر معافی بھی مانگتا ہے۔
طالبہ کا الزام ہے کہ گارڈ نے ویڈیو بنانے سے منع کرنے کے دوران بدتمیزی کی تھی اور یہ گارڈ اکثر موبائل فون چھین کو ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔
واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے گارڈ کو معطل کردیا جبکہ طالبہ کے خلاف ڈسپلن کمیٹی کی جانب سے انکوائری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیوز اور منشیات فروشی کی پوری کہانی سامنے آگئی
یاد رہے کہ طالبہ کا گارڈ سے معافی منگوانے کا واقعہ 3 ہفتے قبل پیش آیا تھا۔
Comments are closed on this story.