Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”لوکی“ کا بھارتی ویرئینٹ شاہ رخ خان

اگر کوئی بالی ووڈ اداکار لوکی کا کردار ادا کرے گا تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ شاہ رخ ہوگا، ٹام ہڈلسٹن
شائع 14 نومبر 2023 10:54pm

ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہڈلسٹن کی خواہش ہے کہ ان کے معروف کردار ”لوکی“ کے بھارتی ویرئینٹ کا کردار شاہ رخ خان ادا کریں۔

ٹام ہڈلسٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ ورژن ادا کرنے کے لیے بہترین ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے لگاتار اپنی دو فلموں ”پٹھان“ اور ”جوان“ سے 2023 میں باکس آفس پر ہنگامہ مچادیا تھا، جنہوں نے دنیا بھر میں 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اب ان کی ایک اور فلم ”ڈنکی“ تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

برطانوی اداکار ٹام ہڈلسٹن نے کنگ خان کے بارے میں تعریفی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بالی ووڈ اداکار لوکی کا کردار ادا کرے گا تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ شاہ رخ ہوگا۔

اس سے قبل بھی ٹام نے شاہ رخ خان کے بارے میں خوب اچھی باتیں کی تھیں۔

انہوں نے برطانیہ میں ”دیوداس“ دیکھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ انہیں یہ فلم ”غیر معمولی“ لگا۔

ان کا کہناتھا کہ ’مجھے یاد ہے یہ کافی عرصہ پہلے کی بات ہے۔ مجھے دیوداس دیکھنے جانا یاد ہے۔ میرا مطلب ہے کہ یہ کافی پرانی فلم ہے۔ مجھے یاد ہے کہ اپنے مقامی سنیما میں دیکھی تھی، اور یہ ایک غیر معمولی تجربہ تھا۔ میں کہوں گا میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ تو، ہاں مجھے وہ بہت یاد ہے‘۔

ٹام ہلڈلسٹن آخری بار ”لوکی سیزن 2“ میں نظر آئے تھے۔

Shahrukh Khan

Loki

Loki Season 2

Tom Hiddleston