Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: پالتو شیر نے مالک کو کاٹ لیا، متاثرہ شخص علاج کے بعد اسپتال سے فرار

پولیس اور دیگر اداروں نے متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی، ذرائع
شائع 14 نومبر 2023 10:50pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

فیصل آباد میں پالتو شیر کے مالک کو مبینہ طور پر اپنے ہی شیر نے کاٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ 35 سالہ مالک کو اپنے ہی پالتو شیرنے کاٹ لیا۔

متاثرہ شخص کوالائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے متاثرہ شخص قانونی کارروائی سے بچنےکیلئے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

مری: شیر آبادی میں آگیا، حملے سے 2 بیل ہلاک

سرکس کا شیر روڈ پر تماشہ دکھانے نکل آیا

کراچی: شارع فیصل پر مٹرگشت کرنیوالے شیر کی مالک سے ملاقات

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے اسپتال میں معلومات فراہم کرتے وقت گھر کا پتہ بھی غلط لکھوایا۔ پولیس اور دیگر اداروں نے متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی۔

Faisalabad

Lion

Pet Animals