Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایسی بھی کیا مجبوری تھی‘، علی ظفر کی اخلاق باختہ تصاویر وائرل

علی ظفر کی نیم عریاں تصاویر پر صارفین برہم
شائع 14 نومبر 2023 08:44pm

پاکستان کے معروف ترین گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ ایسی تصاویر شئیر کردی ہیں جنہیں دیکھ کر زیادہ تر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ شرٹ لیس تصاویر شئیر کیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

علیظفر نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’آپ چیزوں کو رنگین دیکھنا پسند کرتے ہیں یا بلیک اینڈ وائٹ؟‘ کیونکہ انہوں نے چھ تصاویر کی جو سیریز شئیر کی ان میں بالترتیب ایک تصویر رنگین اور ایک بلیک اینڈ وائٹ تھی۔

علی ظفر کی اس پوسٹ پر سوشل کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، کچھ نے ان کی تعریف کی ، کچھ نے اظہار برہمی تو کچھ نے انہیں ٹرول کیا۔

اس تمام تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنی کچھ تصاویر شرٹ کے ساتھ بھی شئیر کیں اور لکھا ’’آپ لوگوں کا تبصرہ اپنی جگہ صحیح تھا، لباس ہی بہتر ہے جو اس موسمِ سرما میں میرا شاور لباس ہوگا۔‘

گلوکار کی پوسٹ پرنہ صرف اہلیہ عائشہ فضلی کی جانب سے مزاحیہ انداز میں اظہار سامنے آیا بلکہ ساتھ ہی صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، ’علی ظفر کل کافی بےعزتی کے بعد انسان بن گئے ہیں۔‘

یہ پہلا موقع نہیں جب علی ظفر نے اپنی اس قسم کی تصاویر شیئر کی ہوں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر خود کی نیم عریاں کلکس پوسٹ کرکے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ایک دوست نے مجھے یہ تصویر پوسٹ کرنے کا چیلنج دیا۔ معذرت۔‘

ali zafar

Shirtless photos