Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہنے جنگجو کا پراسرار سَر دریافت

کولمبیائی تہذیب جزیرہ نما یوکاتان کے سب سے بڑے مایا مراکز میں سے ایک تھی جو نویں اور 13ویں صدی عیسوی کے درمیان کی ہے
شائع 14 نومبر 2023 09:18pm
تصویر: آئی این ایچ ہوکاتان سینٹر
تصویر: آئی این ایچ ہوکاتان سینٹر

میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے جزیرہ نما یوکاتان کے چیچن ایٹزا میں ایک مندر کے تہہ خانے سے مایا جنگجو کا ایک ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت کیا ہے۔

نئی ریلوے لائن بچھانے سے پہلے سروے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک مایا جنگجو کا مجسمہ ملا جس کے سر پر سانپ جیسا رنگ دار ہیلمٹ لگا ہوا تھا۔

میکسیکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) نے ایک ترجمہ شدہ بیان میں کہا کہ اس مجسمے میں ایک جنگجو کو سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے.

اس ہیلمٹ میں سانپ کے جبڑے کھلے ہوئے ہیں جبکہ مجسمے کی لمبائی 13 انچ (33 سینٹی میٹر) اور چوڑائی 11 انچ (28 سینٹی میٹر) ہے۔

ماہرین کا کہنا ہ کہ ہوسکتا ہے یہ سر کسی وقت میں کسی بڑے مجسمے کا حصہ رہا ہو۔

ماہرین آثار قدیمہ نے امریکا میں کرسٹوفر کولمبس کی آمد سے پہلے کے دور سے تعلق رکھنے والی میکسیکو کی ایک عبادت گاہ کے تہہ خانے سے یہ مجسمہ کھود کر نکالا ہے۔

کولمبیائی تہذیب جزیرہ نما یوکاتان کے سب سے بڑے مایا مراکز میں سے ایک تھی جو نویں اور 13ویں صدی عیسوی کے درمیان کی ہے۔

اس مقام پر ایل کاستیلو نامی ایک اہرام بھی ہے جو تقریباً 30 میٹر (100 فٹ) بلند ہے۔

##مزید پڑھیں

ساحل سمندر پر ملی جانے والی 15 عجیب وغریب چیزیں

ماہرین آثارِ قدیمہ کی سعودیہ میں نئی اور انوکھی دریافت

’تاج محل مغلوں نے تعمیر نہیں کیا‘، تاریخ درست کرانے کیلئے مقدمہ دائر

یہاں اب تک متعدد آثار قدیمہ کے آثار دریافت کیے جا چکے ہیں جن میں برتنوں کے 10 لاکھ سے زیادہ ٹکڑے اور چھ سو انسانی مدفن شامل ہیں۔ جبکہ متعدد تعمیراتی ساختیں اور مختلف قسم کے دیگر نوادرات بھی دریافت ہوئے ہیں۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور گزشتہ چند سالوں سے (آئی این اے ایچ) نئے سیاحوں کے مراکز اور عجائب گھروں کے ساتھ ساتھ ایک نئی ٹرین لائن، جسے سائٹ کے قریب ”ٹرین مایا“ کے نام سے جانا جاتا ہے میں ترمیم اور تعمیر کر رہا ہے۔

mexico

lifestyle

Railway Line

Archeological

INAH Yucatán Center

Chichén Itzá

Warrior Statue