Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہم دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی‘ ، عثمان پیرزادہ کا بڑا انکشاف

انٹرویو کے دوران عثمان پیرزادہ نے اپنی دلچسپ لَو اسٹوری شئیر کی
شائع 14 نومبر 2023 04:05pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبزانڈسٹری کے مقبول اور لیجںڈری اداکارعثمان پیرزادہ نے مقبول اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے اپنی خفیہ شادی سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

سینیئر اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرکے اپنے اور ثمینہ پیرزادہ کے نکاح کا حیران کن واقعہ سنادیا۔

شو کی میزبان کی جانب سے شادی کے متعلق کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’جب ہماری شادی ہوئی تو میری عمر 21 سال اور ثمینہ کی عمر صرف 17 سال تھی‘۔

عثمان پیرزادہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کہ ’ہم دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی‘۔

مزید پڑھیں:

آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق کو عجیب وغریب مثال دینا مہنگا پڑا

روبینہ اشرف نےلڑکیوں کو کامیاب شادی کیلئے 4 نکات بتا دیے

چھپ کر شادی کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ثمینہ کی والدہ نے چونکہ اکیلے بچوں کی پرورش کی ہے، وہ مجھ سے اداکاری کو چھوڑکر نیوی فورس جوائن کرنے پر زور دیتی تھیں’۔

انہوں نے نکاح کے واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میری فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی تھی، میں نے ثمینہ سے کہا کہ شادی کرلیتے ہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی‘۔

عثمان پیرزادہ نے مزید کہا کہ ’ہم نے ایک ٹیکسی پکڑی، ایک دوست کے گھر پہنچےاور پھر ایک مسجد میں جاکر نکاح کرلیا‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد وہ مٹھائیاں لے کر اپنے گھروں کو لوٹے، ثمینہ پیرازدہ کی والدہ ان سے خاصا ناراض تھیں لیکن بعد میں میری والدہ نے انہیں اس شادی پرضامند کرلیا۔

عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے شوبز کے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں، شادی کے 12 سال بعد اس جوڑے کے گھر پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

اس جوڑی کی شادی کو 48 سال گزر چکے ہیں اوریہ ناظرین کی پسندیدہ ترین شوبزجوڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Interview

Marriage

lifestyle

podcast

Love Marriage

Usman Peerzada

Samina peerzada

eloped