Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بچی ہوئی کوک کو ضائع نہ کریں، واش روم آئینے کی طرح چمکائیں

جان پیمبرٹن نے اپنے مشروب میں شراب کے بجائے چینی کا شربت ڈال کر اسے 'کوکا کولا' کا نام دیا۔
شائع 14 نومبر 2023 09:22pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کوک صرف ایک تازگی بخش مشروب نہیں ہے، آپ اسے بہت سے دوسرے مقاصد کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ کوک زنگ کے خلاف حیرت انگیز کام کرتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ براؤن میٹھا مشروب جیلی فش کے ڈنک کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

کوک کو آپ کے بالوں سے چیونگم کو ہٹانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ انیسویں صدی میں کوکا کولا کا فارمولا ایک فارماسسٹ جان پیمبرٹن نے 1886 میں ایجاد کیا جو الکحل مشروب ”ون ماریانی“ سے ماخوذ تھا۔

جب 1886 میں ریاست اٹلانٹا میں شراب پر پابندی عائد کی گئی تو پیمبرٹن نے اپنا الگ کولا تیار کیا جسے اس نے پیمبرٹن کی فرانسیسی شراب ”کوکا“ کا نام دیا۔

انہوں نے اپنے مشروب میں شراب کے بجائے چینی کا شربت ڈال دیا اور اسے ’کوکا کولا‘ کا نام دیا۔

اور یہی کوکا کولا آپ کے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر مدد کرسکتی ہے اور آپ کے بہت سارے پیسے بچا سکتی ہے۔

پ کو یہ سن کر یقیناً حیرت ہوگی کہ کوک آپ کے ٹوائلٹ کو صاف کرنے میں صفائی کا بہترین ایجنٹ ہے۔

مزید پڑھیں

کولڈ ڈرنکس میں مٹھاس کیلئے استعمال ہونیوالا مادہ کینسر پھیلانے لگا، عالمی ادارہ صحت کا نقصاندہ قرار دینے پر غور

ترکیہ کی پارلیمان نے اپنے کیفے اور ریسٹورنٹس سے نیسلے اور کوکاکولا کو ہٹا دیا

دنیا میں سب سے زیادہ ”پلاسٹک آلودگی“ پھیلانے والی 3 بڑی کمپنیاں

لیک خیال رہے کہ اگر کوکا کولا آپ کے بیت الخلاء میں ایسا کام کر سکتی ہے، تو جب آپ اسے پیتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کے ساتھ کیا کرتی ہوگی، اس بات کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔

کوکا کولا یقینی طور پر ٹوائلٹ کلینر کے مقابلے میں بہت سستی ہے اور کم از کم اتنی ہی مؤثر بھی ہے۔

coca cola

Women

lifestyle

Atlanta

cleaning hacks

Pharmacist

John Pemberton

Toilet Cleaner