Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روبینہ اشرف نےلڑکیوں کو کامیاب شادی کیلئے 4 نکات بتا دیے

'لڑکی کیلئے شادی کے پہلے 10 سال زندگی بھر کیلئے انویسٹمنٹ ہیں'۔
شائع 14 نومبر 2023 02:48pm
تصویر: روبینہ اشرف/انسٹاگرام
تصویر: روبینہ اشرف/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف نے لڑکیوں کیلئے کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔

سینیئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اس اہم موضوع پر اظہارِ خیال کیا ۔

انہوں نے شو کے دوران کامیاب اور خوشگوارازدواجی زندگی کے لیے نوجوان لڑکیوں کیلئے چند اہم اور مفید تجاویز شیئر کی ہیں۔

نئی شادی شدہ لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ’نئی شادی شدہ لڑکیوں کیلئے یہ چار چیزیں۔۔اس کا گھر، سسرال، شوہر اور اولاد بہت اہم ہونی چاہئے۔ لڑکی کیلئے شادی کے پہلے 10 سال زندگی بھر کیلئے انویسٹمنٹ ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

نسیم وکی نے ’کپل شرما شو‘ سے فی قسط ملنے والا معاوضہ بتا دیا

’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

انہوں نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’اگر لڑکیاں صحیح طریقے سے انویسٹمنٹ کریں گی تووہ اس کا بہترین پھل پائیں گی‘۔

اداکارہ و پروڈیوسر روبینہ اشرف نے شو میں بچوں کی اچھی تربیت کی اہمیت پر بھی گفتگو کی، انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین اپنے بچوں میں برتری پیدا کر رہے ہیں، میرے مطابق یہ بچوں کیلئے ایک غلط سگنل ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں پرضرورت سے زیادہ توجہ دیں گے تو وہ صرف اپنے آپ کو ہی خاص محسوس کرنا سیکھ جائیں گے‘۔

انہوں نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’جب ایسے بچے بڑے ہوں گے تو وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے یہ والدین سے سیکھا ہی نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنے بچوں کو ہر وقت ہمارے ساتھ رہنا سکھانا چاہئے‘۔

روبینہ اشرف پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیئر ترین اداکارہ ہیں، انہوں نے مشہور پی ٹی وی ڈرامہ سیریل ’کسک‘ سے شہرت کی بلدیوں کو چھوا ہے۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ اب وہ پروڈکشن میں بھی واضح کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے بنائے گئے ڈراموں کو خوب پذیرائی ملتی ہے۔

Interview

children

Parents

lifestyle

Rubina Ashraf

morning show

show

Marriage Tips

successful marriage