Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں دولہے کے قتل کا ڈراپ سین، دلہن اور اس کا ساتھی گرفتار

ملزمہ کا ملزم کے ساتھ تعلق تھا اور شادی کرنا چاہتے تھے، پولیس
شائع 14 نومبر 2023 02:30pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

فقیر آباد میں دولہے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، اور واردات کی ماسٹر مائنڈ دلہن اور اس کا ساتھی گرفتار ہوگئے۔

پشاور پولیس نے فقیر آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پر دولہا عدنان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہے، اور قتل میں ملوث دلہن اور اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق 12 نومبر بروز اتوار پشاور کےعلاقے چار سدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دولہا جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ اس واردات میں دلہن ملزمہ اور اس کا ساتھی جلال شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمہ کا ملزم جلال کے ساتھ ایک عرصے سے تعلق تھا اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے خلاف تھے، جس پر دونوں نے شادی کے روز دولہے کے قتل کا منصوبہ بنایا اور ملزم جلال نے بارات لے جاتے ہوئے فائرنگ کرکے عدنان کو قتل کردیا۔

پولیس نے ماسٹر مائنڈ دلہن اور اس کے دوست کا سراغ لگایا اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔

KPK Police

peshawar police

killing in peshawar