Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیوالی کا جشن منانے پر حنا خان کے مداح برہم

دراصل حنا خان مسلم ہیں اور اسی وجہ سے کچھ صارفین اور ان کے مداح انہیں دیوالی منانے پر کھل کر ٹرول کررہے ہیں۔
شائع 14 نومبر 2023 09:26pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

گزشتہ روز پورے ہندوستان میں دھوم دھام سے دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ دیوالی کا یہ کریزعام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اور ٹی وی اداکاروں میں بھی دیکھنے کو ملا جنہوں نے اتنے ہی جوش و خروش سے اس تہوار کو منایا۔

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ حنا خان (یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے فیم) بھی اس تہوار کا جشن مناتے ہوئے نظر آئیں اور اس کی ویڈیو اور تصاویر حنا نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام پر شیئر کیں، لیکن اب اس کی وجہ سے وہ بری طرح سے ٹرول ہورہی ہیں۔

اداکارہ حنا خان اپنی تصاویر میں پنک کلر کے شرارہ سوٹ میں نظر آرہی ہیں اور ایک ویڈیو میں اداکارہ پھلجھڑی جلاتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحواں کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی ہے۔

دراصل حنا خان مسلم ہیں اور اسی وجہ سے کچھ صارفین اور ان کے مداح انہیں دیوالی منانے پر کھل کر ٹرول کررہے ہیں۔

ان کی تصاویر دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ’ مذہب بدل لو پھر کچھ بھی کرو۔’

ایک مداح نے لکھا کہ ’ ہندو ہی بن جاؤ نا’۔

ایک مداح نے تو یہ لکھا کہ ’ابھی تو عمرہ کر کے آئیں تھیں اب دیوالی منا رہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں

اداکارہ حنا خان رمضان سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

پاک بھارت عوام کے بعد شاداب نے حنا خان کا دل بھی جیت لیا

بگ باس 11 میں حنا خان کے تمام روپ دیکھنے کو مل گئے

ایک مداح نے لکھا ’ حنا خان آپ کا کیا دھرم ہے’۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ آپ مسلمان ہو کر دیوالی منا رہی ہیں۔’

اداکارہ حنا خان ڈرامہ ”یہ رشتہ کی کہلاتا ہے“ کی اکشرا کے کردار سے ہندوستان کے گھر گھر میں مشہور ہوئیں تھیں اس کے ساتھ بگ باس 11 ، کچھ ویب سیریز اور فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا ہے۔

Instagram

Bollywood

Women

lifestyle

Hina khan

TROLLING

Bigboss

Indian artist