Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشت گردی کے 3 مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف مقدمات تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں 14 مارچ کو درج ہوئے تھے
شائع 14 نومبر 2023 01:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درج دہشت گردی کے 3 مقدمات کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درج دہشت گردی کے 3 مقدمات کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی چیرمین کے وکلاء کی جانب سے سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی پیش ہوئے۔

وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں 3 مقدمات 14 مارچ کو درج ہوئے تھے، جس پر پی ٹی آئی چیرمین کی ضمانت پر درخواستیں ہائی کورٹ اسلام آباد سے 21 ستمبر کو بحال کی تھی۔

pti

imran khan

9 May

IMRAN KHAN Adiyala Jail