Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

یہ جوڑی اکووڈ 19 کے دوران سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔
شائع 14 نومبر 2023 01:26pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

شو بز کی مقبول جوڑی آغاعلی اورحنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھرسرگرم ہونے لگیں، اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد اپنی راہیں جُدا کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پرچند ہفتوں سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکارآغاعلی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

تاہم حال ہی میں ایک بار پھر ایسی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی جب آغا علی نے اپنے انسٹاگرام سے اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ لی گئی تمام تصاویر حذف کردیں۔

مزید پڑھیں:

’بابر بھائی ہیں برو‘، ہانیہ عامر کی دلچسپ تردید

نسیم وکی نے ’کپل شرما شو‘ سے فی قسط ملنے والا معاوضہ بتا دیا

’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

چند ماہ قبل حنا نے بھی انسٹا ہینڈل سے اپنا نام ’حنا آغا‘ سے تبدیل کرکے ’حنا الطاف‘ کیا تھا۔

آغاعلی کے اس اقدام کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ جوڑا کووڈ 19 کے دوران سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی تھی۔

آغا علی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار اور گلوکار ہیں، انہوں نے حال ہی میں حنا الطاف کے ساتھ ایک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔

Instagram

Pictures

Hina Altaf

lifestyle

Agha ali

rumors

Separation