Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر قانون سندھ کے سیکرٹری تحسین فاطمہ سے اختلافات، تبادلے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھ ڈالا

اختلاف قیدیوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر ہوا، ذرائع
شائع 14 نومبر 2023 12:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیر قانون سندھ عمر سومرو کے سیکریٹری انسانی حقوق تحسین فاطمہ سے بھی اختلافات شروع ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سومرو اور تحسین فاطمہ کے درمیان اختلاف قیدیوں کو مفت قانونی مدد فرام کرنے کے لئے کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری تحسین فاطمہ نے وزیر قانون کو لکھا کہ وہ ٹینڈر کے ذریعے کنسلٹنٹ میرٹ پر مقرر کریں جس پر عمر سومرو ناراض ہوگئے اور انہوں نے تبادلےکے لئے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو تحریک انصاف سندھ لائرز ونگ کے سابق صدر نکلے

خیال رہے کہ تحسین فاطمہ 10 دن پہلے ہی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مقرر ہوئی ہیں۔

karachi

Sindh government

tehseen fatima

umar soomro

care taker provincial minister