کرشمہ کپور کی کامیابی کا سہراجوہی چاؤلہ نے اپنے سر باندھ لیا
بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک انٹرویومیں کہنا ہے کہ’ انہوں نے دل تو پاگل ہے’ اور ’راجا ہندوستانی‘ جیسی فلموں کی پیشکش اور ان میں کام کرنے کا وقت ہونے کے باوجود انہیں چھوڑنے کا انتخاب کیاتھا
یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے ان فلموں میں کام کرنے کے بعد کرشمہ کپورکوملنے والے اسٹارڈم کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاولہ آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم انڈسٹری میں ہونے والی دشمنیوں کا ذکربھی کیا۔
گلاب گینگ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپور کے اسٹارڈم کی وجہ وہ ہیں۔
جوہی چاولہ کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر بہت سی بڑی فلموں کی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا تھا کیونکہ انہیں لگا کہ ان کے بغیر انڈسٹری بند ہوجائے گی۔
جوہی چاؤلہ نے کہا کہ مجھے فلم ’جدائی‘ میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا میرے بعد سری دیوی نے اس کردارکو ادا کیا اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
##مزید پڑھیں
اب مزید شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کروں گی،جوہی چاؤلہ
جوہی چاؤلہ بنیں گی ماہر نفسیات
جب جوہی چاؤلہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے 2014 میں مادھوری کے ساتھ ’گلاب گینگ‘ کیوں کی ؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’دراصل مجھے صرف ایک بار مادھوری کے ساتھ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے میں نے ٹھکرا دیا اور بعد میں اسے کرشمہ کپور نے کیا۔‘
جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ دراصل میں اس وقت خراب موڈ میں تھی اوراس وقت بہت سے احمقانہ فیصلے کیے اورجن فلموں میں کام کرنے سے میں نے انکار کیا وہ بعد میں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔
اداکارہ نےکرشمہ کپورکے علاوہ مادھوری ڈکشٹ، ، منیشا کوئرالہ اور روینا ٹنڈن پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت ہم ایک دوسرے کے حریف تھےاور ہم میں سےہر کوئی سولو ہیروئن کے طور پر فلمیں کر رہا تھا ہماراایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا تھا اور بہت کم فلمیں ایسی ہوتی تھیں جن میں دو ہیروئنز ہوتی تھیں۔‘
جوہی چاولہ 1984 میں مس انڈیا کا تاج جیتنے کے بعد بہت زیادہ مشہور گئیں تھیں ، پھرعامر خان کے ساتھ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔
Comments are closed on this story.