Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے
شائع 14 نومبر 2023 12:26pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی اب خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہے، اور بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو خیبر پختوان کے ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گے۔

خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع کی اہم شخصیات نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے بڑوں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ پختونخوا میں الیکشن مہم کا آغاز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لکی مروت کی نشست پی پی پی کو ملنے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024