نمک ملا نیم گرم پانی پینے کے معجزاتی فوائد
ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے لیے ہم گھریلوٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں اسی طرح صحت کے لیے بھی بہت سے ایسے ٹوٹکے ہیں جن کا استعمال آپ کی صحت کو بغیر کسی نقصان کے فائدہ پہنچاتا ہے۔
لوگ اپنے پینے کے پانی میں نمک کیوں شامل کرتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہیں کچھ لوگ موٹاپے کو کم کرنے کے لئے صبح سویرے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر پیتے ہیں تو کچھ لوگ نظام ہضم بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ نمک ملا نیم گرم پا نی پینے سے نزلہ زکام اورالرجی کی وجہ سے گلے کی خراش سے بھی نجات ملتی ہے۔ لیکن اس کے اور بھی بہت سے بیش بہا فوائد ہیں۔
ہم سب کو جسم میں الیکٹرولائٹ کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے سوڈیم یا نمک کی تھوڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے.
پانی میں نمک ملا کر پینے سے ہائیڈریشن، الیکٹرولائٹ متوازن اور ہاضمہ بہترہوتا ہے۔ یہ پانی پینے سے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
ری ہائیڈریشن اور متوازن الیکٹرولائٹ
کسی بھی شکل میں پانی پینا جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے، نمکین پانی صحیح الیکٹرولائٹ کےتوازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بہترین طریقے سے کام کرنے کے لیے انسانی جسم کو سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم سمیت الیکٹرولائٹس کے درست توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی لیے اگر آپ نمک کا پانی پیتے ہیں تو آپ کے عضلات، اعصاب اورجسمانی نظام زیادہ مؤثر طریقے سے کام کریں گے۔
نظام ہضم میں مدد
یہ ہاضمے کے لیکویڈ کے اخراج میں اضافہ کرسکتا ہے جو کہ معدے میں کھانے کے ٹوٹنے میں اور غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد کرے گا ۔اس کے علاوہ یہ معدے کے پی ایچ لیول کو منظم رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو کہ بہترین نظام ہضم کے لئے ضروری ہے.
سانس لینے میں آسانی
جب ہمارے گلے میں تھوڑی جلن محسوس ہوتی ہے تو ہمائیں ہمیشہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے یا اسے پینے کا مشورہ دیتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ’نمک کا پانی بلغم کو توڑنے، سوزش کو کم کرنے اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے پھیپھڑے اچھا کام کرتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
##مزید پڑھیں
نمک استعمال کرنے کے 9 طریقے جو آپ کی زندگی آسان بناتے ہیں
نمک کے پانی سے اپنی جلد کو فریش بنائیں
ذہنی تناؤ میں کمی
نمکین پانی پینے سے ذہنی تناؤ کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے تحقیق کے مطابقہ ’نمکین پانی میں موجود معدنیات جیسے میگنیشیم اعصابی نظام پر پرسکون اثرات ڈالتےہیں، جس سے آپ کو زیادہ سکون محسوس کرنے اور آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
چہرے کی جلد کے لیے بہترین
نمک اور گرم پانی دیگر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ چہرے کو بھی تروتازہ رکھنے میں اہم ہیں کیونکہ جب آپ نمک کا پانی پیتے ہیں تو یہ جسم کے پی ایچ کی سطح کو متوازن کرنے ،سوزش کو کم کرنے اور زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد کرکے آپ کی جلد صاف اور صحت مند بناتا ہے۔
نوٹ: بلند فشارخون اور اس سے جڑے دیگر مسائل کا شکارافراد نمک کا استعمال اپنے ڈاکٹرکے مشورے سے کریں۔
Comments are closed on this story.