Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لفٹ کے دروازے میں سر پھنسنے سے 6 سالہ بچہ ہلاک

بچہ کھیلنے کے دوران لفٹ میں داخل ہوا، اس دوران خرابی پیدا ہونے سے دروازے اچانک بند ہو گئے
شائع 14 نومبر 2023 10:34am
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی شہراحمد آباد کے علاقے شاہی باغ میں ایک رہائشی سوسائٹی کی لفٹ میں سر پھنسنے سے 6 سالہ بچے کی موت ہوگئی۔

بچہ وسنت وہار سوسائٹی کے گراؤنڈ فلور پر کھیل رہا تھا جب وہ عمارت کی لفٹ میں داخل ہوا، اس دوران لفٹ میں خرابی پیدا ہونے سے دروازے اچانک بند ہو گئے اور بچے کا سر اس میں پھنس گیا۔

لفٹ زمین اور پہلی منزل کے درمیان پھنسی رہی اور بچہ بھی کچھ دیر تک اس میں پھنسا رہا۔

سوسائٹی کے رہائشیوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی کوششوں کی ناکامی کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بلایا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار بچے کو لفٹ سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔ تاہم شدید زخمی ہونے پر اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق لفٹ کی خرابی کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

india

Ahmedabad

6 year old boy dies

stuck in elevator