Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وکیل کو تیاری کی مہلت

آپ کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہیے تھی، جسٹس عاصم کا وکیل سے مکالمہ
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 11:38am
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے لیر اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر درخواستگزار کو وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے 1947 سے لیکر اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وفاقی کیبنٹ سیکرٹری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

شہری منیر احمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے مارچ 2023 میں توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم عدالتی حکم کے باوجود توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: تفصیلات نہیں دے سکتے تو وجوہات بتائی جائیں، لاہورہائیکورٹ

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہیے تھی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لئے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Toshakhana

LAHORE HIGH COURT (LHC)