Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بادشاہ اور مرنال ٹھاکر کی ’ڈیٹنگ‘ کی حقیقت سامنے آ گئی

شلپا شیٹی کی دیوالی پارٹی سے دونوں کے ایک ساتھ نکلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے
شائع 14 نومبر 2023 11:22am

بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنے اورنوجوان بھارتی اداکارہ مرنال ٹھاکر سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

10 نومبرکو شلپا شیٹی کی دیوالی پارٹی سے مرنال ٹھاکر اور بادشاہ کے ایک ساتھ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل تھی۔

ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے تھے، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

تاہم اب بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پراسٹوری میں پُرمزاح پیغام کے ساتھ ان افواہوں پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اپنا پسندیدہ کھانا بتانے والے یووراج سنگھ کی ویڈیو غلط وجوہات پر وائرل

اننیا پانڈے نے ممبئی میں عالیشان اپارٹمنٹ خرید لیا

فلم ٹائیگر 3 کا سب سے مشکل سین کونسا تھا؟ سلمان نے خود بتادیا

انہوں نے ہنستے ہوئے ایموجیز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے انٹرنیٹ، آپ کو ایک بار پھر مایوس کرنے کے لیے معذرت خواہ ہوں لیکن جیسا آپ سوچ رہے ہیں ویسا نہیں ہے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مرنال ٹھاکر کو ہرے رنگ کے لباس جبکہ بادشاہ کو کالے رنگ کے کرتے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مرنال ٹھاکر حال ہی میں بھارتی فلم ’پیپا‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں، وہ بہت جلد تیلگو ڈرامہ ’ہائی ننا‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

Instagram

Indian Actress

lifestyle

Indian Singer

Badshah

Mrunal Thakur

Dating Rumors