Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ نے کبھی بھی فہد مصطفیٰ کو مدعو نہیں کیا
شائع 14 نومبر 2023 09:09am

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ نِدا یاسرنے اداکاراور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کو شو میں نہ بلانے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

نِدا یاسر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے ۔

میزبان کی جانب سے جب فہد مصطفیٰ کو بطورِ مہمان نہ بلانے کا سوال کیا گیا تو، مارننگ شو ہوسٹ نے حیران کن وجہ پیش کی۔

اسی شو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے جس میں نِدا یاسر فہد کو نہ بلانے کی وجہ بتا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

ندا یاسر کو شو میں آنے کیلئے کس اداکارہ نے بہت پریشان کیا؟

انہوں نے کہا کہ ’میں فہد مصطفیٰ کے شو میں نہ آنے کی وجہ سے آن یئر نہیں بتا سکتی، فہد مصطفیٰ سے ہمارے کچھ فیملی ایشوز ہیں۔

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں یہ بھی کہا کہ ہماری فیملیز کے ایک دوسرے کے ساتھ کچھ خاندانی مسائل ہیں۔

نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔

نِدا یاسر اور ان کے صنفِ بہتر یاسر نواز ایک طویل عرصے سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

Fahad Mustafa

Nida Yasir

lifestyle

podcast

ahmed ali butt

morning show

Family Issue