Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشنا شاہ کا ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

آپ عہد کریں کہ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، اداکارہ
شائع 14 نومبر 2023 01:36am

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے پر ہالی ووڈ اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

ایکس پر اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے اداکاروں اور اسٹارز کی ایک طویل فہرست پوسٹ کی جو فلسطینیوں کی نسل پر آواز نہیں اٹھا رہے۔

اشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج سے دنیا بھر کی مشہور شخصیات کا بائیکاٹ کرنا شروع کریں جو اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف خاموش ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ سٹارز سے بائیکاٹ کا آغاز کرتے ہیں، میں نے جو فہرست پوسٹ کی ہے اس میں موجود تمام ہالی ووڈ سٹارز کو سوشل میڈیا سے ان فالو کریں اور یہ عہد کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سنیں گے اور نہ ہی ان کی کوئی پراڈکٹ خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں کچھ نام ایسے ہیں جنہیں آپ پہچانتے ہوں گے جبکہ کچھ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن آپ مکمل فہرست دیکھیں۔

انہوں نے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ ایک ایک کر کے تمام شخصیات کا بائیکاٹ کریں، آپ ہی سٹارز کی طاقت ہیں، آپ کے اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا۔

Ushna Shah