Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم دیکھیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں

"ٹائیگر 3" نے سلمان خان کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ بنا ڈالا
شائع 13 نومبر 2023 10:53pm

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 نے ریلیز کے پہلے دن شاندار بزنس کرکے دبنگ اسٹار کی ماضی کے تما ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم ”ٹائیگر 3“ کا تمام مداحوں کو بہت شدت سے انتظار تھا تاہم فلم دیکھنے کے لئے سنیما گھر آنے والے سلمان خان کے مداحوں کو اس وقت خوف کا جھٹکا لگا، جب ناظرین کے ایک گروپ نے ہال کے اندر ہی فلم دیکھنے کے دوران پٹاخے جلا دیے۔

ہاؤس فل تھیٹر میں اس وقت جشن کا سماں بھگدڑ میں تبدیل ہوگیا جب سلمان خان کی بڑے پردے پر انٹری ہوئی ۔

اس واقع پر سپر اسٹار سلمان خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔“

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے لطف اندوز ہوں۔

دوسری جانب فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے جس نے پہلے دن اتنا بزنس کیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔

Salman Khan

tiger 3