Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ندا یاسر نے اپنے شو میں رابعہ انعم اور محسن عباس تنازع کی حقیقت بتا دی

رابعہ انعم ، محسن عباس کو دیکھ کرشوچھوڑ کر چلی گئی تھیں
شائع 13 نومبر 2023 04:01pm
تصویر: ندا یاسر/انسٹاگرام
تصویر: ندا یاسر/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اور معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے معروف اینکر رابعہ انعم سے ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔

نِدا یاسر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گزشتہ سال رابعہ انعم اور محسن عباس حیدر کے درمیان ہونے والے تنازع پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ندا یاسر نے پوڈکاسٹ شو میں اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رابعہ کو شو سے پہلے میک اپ روم میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ شو میں دوسرا مہمان کون ہے، ان کو مجھ سے آکر اسی وقت بات کرنی چاہئے تھی، کیمرے کے سامنے آنے کے بجائے کمیرے کے پیچھے بھی اعتراض کیا جاسکتا تھا‘۔

انہوں نے رابعہ انعم کے اس عمل سے مایوس ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں چونکہ میزبان ہوں، میرا کام لوگوں کوعزت دینا ہے، کوئی فرشتہ نہیں ہوتا، سب کی اپنی نجی زندگی ہے۔ میں کسی بھی مہمان کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ تم نے اپنی بیوی کے ساتھ ایسا ویسا کیا‘۔

مزید پڑھیں:

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

ندا یاسر کو شو میں آنے کیلئے کس اداکارہ نے بہت پریشان کیا؟

ندا یاسر نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی کواس کی تذلیل کے لیے نہیں بلایا تھا اور رابعہ کا اس طرح جانا ان کے لیے بھی ذلت کا باعث تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے رابعہ کو اپنے شو میں مدعو نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ معروف اینکر رابعہ انعم محسن عباس کی موجودگی کے سبب شو سے اٹھ کر چلی گئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں۔

جواب میں اسی شو کے دوسرے مہمان محسن عباس کی جانب سے خاموشی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، اسی اثناء میں میزبان ندا یاسرنے شو میں وقفہ لے لیا تھا۔

ندا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

Nida Yasir

lifestyle

podcast

Rabia Anum

Mohsin Abbas Haider