Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ کا ہوگیا
شائع 13 نومبر 2023 03:27pm

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices