Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کسی جوڑے سے ایسے سوال نہیں پوچھا کرتے‘، ذاتی نوعیت کے سوال پر حرا خان برہم

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن کیا تھا
شائع 13 نومبر 2023 03:22pm
تصویر: حرا خان/انسٹاگرام
تصویر: حرا خان/انسٹاگرام

رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حِرا خان مداحوں کی جانب سے پوچھے گئےنجی نوعیت کے سوال پر برہم ہوگئیں اور اہیسا کرنے والوں کو ایک مشورہ بھی دے ڈالا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا ایک سیشن کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو ایک سوال پر شدید برہم دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ماں بننے کا ارادہ کب رکھتی ہیں؟ اس پرراداکارہ نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں، یہ بہت نجی باتیں ہوتی ہیں، لوگوں کو تمیزہی نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ حرا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ویڈیوز وائرل

نکاح سے متعلق خیالات پر حرا خان کو شدید تنقید کا سامنا

منفرد انداز میں محبت کا اظہار، اداکارہ حراخان کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے لوگوں میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے، کسی جوڑے سے ایسے سوال نہیں پوچھا کرتے۔

اداکارہ نے جواب میں مزید کہا کہ ’جب بچہ ہوگا تو آپ کو ضرور بتاؤں گی‘۔

واضح رہے کہ حرا خان نے ماڈل ارسلان خان سے رواں سال فروری میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

Instagram

Arsalan Khan

baby

Hira khan

Question & Answers

life saving