بھارتی کرکٹرز نے دیوالی کیسے منائی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ اتوار کو ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ہونے کے ساتھ ہی ابھی تک ناقابل شکست ہے۔
اتوار کو گروپ مرحلے کا آخری میچ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوا، جس میں بھارت نے 160 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
چینا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے پہلے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں اپنے دوستوں اور فیملی ممبران کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔
کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی تصاویر شیئر کیں، بھارتی ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل نے ایک تصویر ایکس پر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، بھارتی ٹیم روائتی ملبوسات پہن کر مسکراتے ہوئے انداز میں تصویر پوسٹ کی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے دیوالی کی مبارک باد دی۔
تصویر کے جواب میں رادیکا چوہدری نے ایکس پر لکھا کہ ’روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے۔‘
اس کے ساتھ ہی انش شاہ نے روہت شرما کی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیوالی اس (ٹرافی) کے ساتھ بہت زیادہ بہتر ہوگی۔‘
باؤلرمحمد شامی نے ایکس پر تصویرشئیر کرتے ہوئے ’ہیپی دیوالی‘ کے کیپشن کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔
سوریا کمار یادو نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ دیوالی کا تہوار سال میں ایک بار منایا جاتا ہے، اسے روشنی کا تہوار بھی کہتے ہیں، اس موقع پر گھروں، عمارتوں کو سجایا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.