Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر کی کھڑکیاں بےداغ اور چمکدار بنانے کا آسان ترین طریقہ

کھڑکیوں کو صاف کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا
شائع 13 نومبر 2023 03:14pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

گھرکی صفائی میں خواتین کا بیشتروقت ضائع ہوجاتا ہے اوراکثر ویسےنتائج حاصل نہیں ہو پاتے جتنی آپ محنت کرتے ہیں ، بعض اوقات تو اس حوالے سے مہنگی ترین مصنوعات بھی آپ کو وہ نتائج نہیں دے پاتیں۔

کھڑکیوں کو صاف کرنا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے کچھ لوگ کھڑکیوں کی صفائی کی خصوصی مصنوعات استعمال کرتے ہیں تو بہت سی خواتین ڈش واش بھی استعمال کرتی ہیں۔

یہ ایک عام مسئلہ ہے کہ کھڑکیوں کو صاف کیسے کیا جائے؟ کیونکہ تمام ترصفائی کے باوجود وہ جلد دوبارہ داغدار ہو جاتی ہیں اور ان پر لکیریں واضح ہونے لگتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے اگر آپ اخبار کا استعمال کرتے ہیں تو گھر کی کھڑکیاں بہت اچھی طرح صاف ہوسکتی ہیں۔

یہاں اس کے لیے ایک آسان طریقہ کار موجود ہے ۔،

اس کے لیے آپ کو ایک نیوزپیپر، تھوڑا پانی، سرکہ،ڈش واش لیکوئڈ یا سوپ اور صاف کرنے کے لیے ایک کپڑے کی ضرورت ہوگی۔

##مزید پڑھیں

کیا آپ صفائی کے یہ آٹھ طریقے جانتے ہیں؟

صفائی کے چند حیران کن طریقے

گھر کی صفائی اب ہوگئی ہے بے حد آسان

پانی ، سرکہ اور ڈش واش لیکویڈ یا سوپ کو ایک ساتھ مکس کریں۔ اخبار کو اچھی طرح مکسچر میں ڈبوکر اس کوسرکلر موشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کھڑکی کو صاف کریں پوری کھڑکی کو اس طرح صاف کرنے کے بعد اخبار کو عمودی اور افقی سمتوں میں رگڑیں جب تک کہ تمام داغ غائب نہ ہوجائیں۔

کھڑکی سے زائد پانی ہٹانے کے لئے کپڑے کا استعمال کریں اور آپ دیکھیں گے کہ تمام داغ اور لکیریں ختم ہوچکی ہیں۔

یہ طریقہ اس لیے مفید ہے کیونکہ کاغذ اورسیاہی کھڑکی کے لیے ایک قسم کے اسکرب کے طور پرکام کرتے ہیں اوریہ شیشے کو نقصان بھی نہیں پپہنچاتے۔

Women

lifestyle

cleaning hacks

Glass window

Cleaning Products