Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالوں کو ڈائی کرنے والی خواتین خبردار رہیں

ان ڈائیز میں موجود کیمیکلز خواتین کیلئے جان لیوا ہوسکتے ہیں، تحقیق
شائع 13 نومبر 2023 01:01pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالوں کے معاملے میں خواتین کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، اور آئے دن بالوں کو نیا لُک دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

بالوں کو نیا لُک دینے کی غرض سے خواتین یا تو بالوں کی کٹنگ کرواتی ہیں یا بلا ضرورت بالوں کو ڈائی کرواتی ہیں۔

مختلف رنگوں کے بالوں کی خواہش ہونا کوئی نئی بات نہیں، زمانہ قدیم میں مہندی بالوں کو رنگنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

چونکہ اب دورِآگے کی جانب رواں دواں ہے تو آئے دن نت نئے ٹرینڈز متعارف ہورہے ہیں، اور جدید ہیئرکٹ کے بعد مختلف قسم کے رنگوں سے بالوں کو نیا لُک دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بڑی عمر کی خواتین کے لیے ٹاپ ٹرینڈ ہیئر اسٹائل

بالوں کی نشوونما بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ جسے ہم نظرانداز کرتے ہیں

خواتین ورلڈ کپ کی کھلاڑیوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرسب سے بڑی مہم شروع کردی

ایک تحقیق کے مطابق ان ہیئر ڈائی میں مختلف قسم کے کیمیکلز پائے جاتے ہیں، جو کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ان ہیئر ڈائی میں موجود کیمیکلز انسانی جسم میں ہارمونز کے افعال اور سطح میں خلل ڈالتے ہوئے کینسر کے امکانات کو بڑھاتے ہیں۔

متعلقہ کیمیکلز میں خوشبودار امینز(amines) شامل ہوتے ہیں جو خواتین میں بلیڈرکا کینس، چھاتی کا کینسر، نان ہجکن لیمفوما(Non-Hodgkin lymphoma)، لیوکیمیا(Leukemia) اور جلد کے کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

Cancer

Women

lifestyle

Chemicals

healthy lifestyle

tips

hair dye