Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق جج شوکت عزیز کی کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں، درخواست میں مؤقف
شائع 13 نومبر 2023 11:09am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

شوکت عزیز صدیقی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر2018 سے میرا مقدمہ زیرالتوا ہے، میرے کیس کی آخری سماعت 12جون 2022 کو ہوئی تھی۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا گیا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں، رواں عدالتی ہفتے میں میرا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، اور بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Shaukat Aziz Siddique