Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر علیل ہوگئے، وکیل کا عدالت میں موقف، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اگر اسد عمر بیمار ہیں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں، وکیل کو ہدایت
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 11:34am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے درخواست قبل از گرفتاری کی سماعت میں اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج محمد سہیل نے اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

اسد عمر کی وکیل ایڈوکیٹ آمنہ علی نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں، عدالت نے درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کردی۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

asad umar

اسلام آباد

Asad Umer