Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کیلئے بھارت سے دیوالی کے تحائف پہنچ گئے

تحائف میں کرکٹر ویرات کوہلی کے دستخط والا کرکٹ بیٹ بھی شامل
شائع 13 نومبر 2023 10:39am
تصویر — 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ
تصویر — 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ

بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے روز 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی سے ملاقات میں مودی کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے تحائف پیش کیے،

اپنی اہلیہ کیوکو جئے شنکر کے ساتھ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ جانے والے بھارتی وزیر خارجہ نے رشی سونک کو بھگوان گنیش کا مجسمہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے دستخط والا کرکٹ بیٹ پیش کیا۔

جئے شنکر نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دیوالی کے دن وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایکس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ، ’ ہندوستان اور برطانیہ عصر حاضر کے لیے تعلقات کو ازسرنو تشکیل دینے میں فعالہیں۔ پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لیے مسٹر اور مسز سونک کا شکریہ’۔

جے شنکر اس وقت برطانوی ہم منصب جیمز کلوری سے ملاقات کے لیے سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں جو 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ان کے دورے کے پروگرام میں کئی دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوطرفہ شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے 2021 میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان گرمجوشی اور پھلتے پھولتے تعلقات ہیں۔ جامع اسٹریٹجک شراکت داری 2021 میں ہندوستان برطانیہ روڈ میپ 2030 کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

بھارت کا داماد ہوں، میرا پرجوش استقبال کیا جائے، برطانوی وزیراعظم کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے شرابیوں کی بدتمیزی

برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی کے امدادی فنڈ میں 11 ارب پاؤنڈ دینے سے مکر گیا

تین نومبر کو وزیر اعظم مودی اور سنوک نے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جس میں آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سونک نے اس موقع پر مودی کو جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی متاثر کن کارکردگی پر مبارکباد بھی دی تھی۔

Diwali

Rishi Sunak