Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی

آئی سی سی نے مجموعی طور پر 10 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے۔
شائع 13 نومبر 2023 09:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے گروپ اسٹیج مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تاہم اس کے باوجود بھی گرین شرٹس کروڑوں روپے حاصل کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ گروپ اسٹیج کے 9 میں سے 4 میچوں میں فتح سمیٹی جس کے بعد پانچویں پوزیشن کے ساتھ اپنے ورلڈ کپ کا سفر ختم کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 10 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز رکھے ہیں جب کہ جو ٹیم گروپ مرحلے سے باہر ہو گی اس کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جو اپنے 4 میچ جیتنے کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہوئی اسے انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 میچوں میں کامیابی حاصل کرنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جب کہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر علیحدہ دیے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز 7یعنی پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل سے ہارنے ہونے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز اور رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

ICC

Pakistan Cricket Team

world cup 2023