Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہائی وے پر سرنگ بیٹھ گئی، 40 مزدور محصور

جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے
شائع 13 نومبر 2023 09:56am
تصویر — انڈیا ٹوڈے
تصویر — انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سلکیارا سرنگ میں محصور تقریباً 40 مزدوروں تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پھنسے ہوئے مزدور محفوظ ہیں، ان کے ساتھ رابطہ قائم ہو گیا ہے اور سرنگ میں پانی کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے۔

اسی پائپ کے ذریعے رات کے وقت کمپریسر کے ذریعے پریشر بنا کر پھنسے ہوئے مزدوروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جاتی تھیں۔

ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری کھدائی کرنے والی مشینیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

بھارتی ہیکرز مختلف ممالک پر جاسوسی اور دہشتگرد سائبر حملوں میں ملوث

بھارت میں تانترکوں کے کہنے پر نوجوان نے انگلی کاٹ لی، آخر میں بلی چڑھادیا گیا

چھتیس گڑھ میں نکسل باغی پھر فعال، الیکشن کے دوران دھماکا کردیا

واضح رہے کہ ایک زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ اتوار کی صبح منہدم ہونے سے 40 مزدور پھنس گئے تھے، امدادی ٹیمیں مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے امدادی کاررروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں موقع پر موجود اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، دعا کرتا ہوں کہ سب کو بحفاظت بچا لیا جائے۔

ٰIndia

tunnel collapse