Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیوالی کے پٹاخوں نے دہلی میں اسموگ بڑھا دی

اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہوگئی
شائع 13 نومبر 2023 09:37am
تصویر — انڈیا ٹوڈے
تصویر — انڈیا ٹوڈے

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ملحقہ علاقوں میں صبح اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی محدود ہوگئی کیونکہ شہریوں نے مکمل پابندی کے باوجود دیوالی کے موقع پر پٹاخوں سے جشن منایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوالی کے دن شہر میں 8 سال میں ابہترین ہوا کا معیارریکارڈ کیا گیا جہاں اوسط ائر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 218 ​رہہی تاہم شام کے وقت پٹاخوں کے استعمال سے آلودگی بڑھی اور اسموگ میں اضافہ ہوگیا۔

پیر کی صبح شہر کے کچھ علاقوں میں ائر کوالٹی انڈیکس کی سطح 900 سے تجاوز کر گئی، شہر کے وسط میں انڈیا گیٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 999 رہی۔

میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم کےعلاقے میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 999 پرکھڑا تھا اور بعد میں 553 پر آگیا، پوسا میں انڈیکس 970 پر ریکارڈ کیا گیا، اور آنند وہارعلاقے میں، جو شہر کے سب سے آلودہ علاقوں میں سے ایک ہے وہاں یہ 849 پر رہا۔

گزشتہ سالوں میں دیوالی اور بعد میں دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سطح زیادہ دیکھی گئی۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں گزشتہ سال دیوالی پر 312، 2021 میں 382، 2020 میں 414، 2019 میں 337، 2018 میں 281، 2017 میں 319 اور 2016 میں 431 کا اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

Diwali

smog

Delhi

Delhi Gate