Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضا کو صرف جذباتی استحصال کیلئے شوز میں بُلاتے ہیں، سابق شوہرحمایت میں بول پڑے

فواد فاروق نے مارننگ شوکی میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شائع 13 نومبر 2023 10:14am
تصویر: فضا علی/انسٹاگرام
تصویر: فضا علی/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل فضا علی کے سابقہ شوہر ادکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے، انہوں نے مارننگ شو کی میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فضا علی نے گزشتہ ہفتے ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر فواد فاروق سے علیحدگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔

فضا علی کی جانب سے طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھایا گیا تھا، انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ شوہر کا دفاع کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’وہ بہت اچھے انسان تھے، ان کی جانب سے مجھ پرکوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ لیکن ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے‘۔

اداکارہ کی اس گفتگو نے سوشل میڈیا کو گرما دیا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے کافی سخت ردِعمل سامنے آیا تھا۔

فضا علی کے سابق شوہرفواد فاروق نے اداکارہ کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے مارننگ شو کی میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں:

ایک اور طلاق؟ ریحام خان نے وضاحت پیش کردی

’کچھ تماشا لگانا چاہئیے‘ ، جگن کاظم شادی کی سالگرہ انوکھے انداز میں کیوں مناتی ہیں

حریم شاہ پُریقین ہیں، شائقین بھی گھبرائیں مت

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ’فضا کو شو میں سنگل پیرنٹ ہونے کے بارے میں بات کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنی طلاق کے بارے میں بھی گفتگو کریں گی‘۔

فواد فاروق نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’فضا ایک اچھی بیوی اور اچھی بہو تھیں۔ ان کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ کچھ ایسا نہیں ہے جو وہ دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں اور شوز میں میزبان فضا کو صرف جذباتی طور پر استحصال کرنے کے لئے بلاتے ہیں‘۔

فضا علی نے کم عُمری میں ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ اور گلوکاری بھی کی ہے۔

Pakistani Actress

Divorce

lifestyle

fiza ali

Ex Husband

Defends

تبصرے