Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی وزیراعظم پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پُرجوش

پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے
شائع 13 نومبر 2023 08:55am
تصویر— روئٹرز/ فائل
تصویر— روئٹرز/ فائل

آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کا بہت بڑامداح رہا ہوں، پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے۔

اینتھونی البانیزنے کہا کہ ایک باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ چھ سے نو دسمبر تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

Australia

Anthony Albanese